۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله عبد الامیر قبلان رئیس مجلس اعلامی اسلامی شیعیان لبنان

حوزہ/ آیت اللہ عبد الامیر قبلان سربراہ مجلس اعلی اسلامی شیعیان  لبنان ایک مدت بیمار رہنے کے بعد ۸۵ سال کی عمر میں اس فانی دنیا سے انتقال کرگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ عبد الامیر قبلان سربراہ مجلس اعلی اسلامی شیعیان  لبنان ایک مدت بیمار رہنے کے بعد ۸۵ سال کی عمر میں اس فانی دنیا سے انتقال کرگئے ہیں۔

آیت اللہ قبلان کا شمار شیعیان لبنان اور دنیا کے نامور علماء میں سے ہوتا تھا۔ ان کے امام موسی صدر اور مجلس اعلائے اسلامی کے سابق سربراہ شیخ محمد مہدی شمس الدین سے گہرے تعلقات تھے۔

مجلس اعلی اسلامی شیعہ لبنان کے نائب صدر شیخ علی الخطیب نے کہا: آیت اللہ قبلان کے جسد خاکی کو مجلس اعلی کے ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے اور آج بعد از ظہر ۲  بجے ان کی تشییع جنازہ کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .